بلوچستان کیلئے وفاقی محکموں میں 5ہزار ملازمتوں پر بھرتی کل سے شروع
13وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100سے زائد محکموں میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائیگا 100 سے زائد وفاقی کمیٹی ارکان بلوچستان کے تمام اضلاع میں بھرتیوں کا عمل مانیٹر کرینگے
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے وفاقی محکموں میں 5ہزار ملازمتوں پر بھرتیوں کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے شروع کیے جانے والے اس منصوبے کے تحت 13وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100سے زائد محکموں میں مرحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔بھرتیوں کو شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اہل امیدواروں کو ان کی قابلیت اور اہلیت کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق بھرتیوں کی نگرانی کے لیے 100 سے زائد وفاقی کمیٹی ارکان اور متعلقہ حکام ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹیوں کے ارکان بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کریں گے اور بھرتیوں کے عمل میں شریک ہو کر میرٹ اور شفافیت یقینی بنائیں گے ۔منصوبے پر عمل درآمد سے بلوچستان کے نوجوانوں کو اپنے صوبے میں ہی وفاقی ملازمتیں حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔ مرحلہ وار بھرتیوں کے ذریعے انہیں روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments