لاہورہائیکورٹ:موبائل سے ریکارڈ کردہ نزعی وویڈیو بیان قبول
مقتول کانسٹیبل کے ویڈیوبیان کی روشنی میں مجرم فیصل حیات کی سزائے موت برقرار
راولپنڈی (احمد بھٹی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ موبائل سے ریکارڈ کردہ نزعی وویڈیو بیان ہائیکورٹ میں قبول کر لیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بیان نزع کی ویڈیو ریکارڈنگ سے متعلق اصول وضع کر دیئے ،ہائیکورٹ نے قتل کیس میں کانسٹیبل کا اپنے موبائل سے ریکارڈ کردہ بیان تسلیم کیا ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے تھانہ پنڈی گھیب کے اظہر محمود قتل کیس میں سنایا ، ٹرائل کورٹ نے 30 ستمبر 2026 کو دو شریک ملزمان عارف عمران اور طارق نور کو بری جبکہ فیصل حیات کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا تھا ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب پہنچا ۔ہسپتال کے پولیس خدمت مرکز کے کانسٹیبل نے ازخود موبائل فون پر ویڈیو بیان ریکارڈ کیا۔بیان میں مقتول نے فیصل حیات کو فائرنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ عدالت عالیہ نے قانونِ شہادت آرڈر 1984 کے آرٹیکل 164 اور سپریم کورٹ کے فیصلے (اشتیاق احمد مرزا بنام وفاقِ کے اصولوں کا اطلاق کرتے ہوئے عدالت نے اس ویڈیو کو قابلِ قبول اور انتہائی مستند قرار دیتے ہوئے ملزم کی سزا بر قرار رکھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments