حنا جاوید قتل کیس، چالان میں گھریلو ملازم ذیشان مرکزی ملزم قرار

 حنا جاوید قتل کیس، چالان میں گھریلو ملازم ذیشان مرکزی ملزم قرار

سسر، شوہر فیصل اصغر کیخلاف اہم شواہد نہیں ملے ، انہیں خانہ نمبر 2میں رکھا گیا مقتولہ کی لاش سے حاصل 17نمونوں کا ڈی این اے ذیشان سے میچ ہوا،پولیس

راولپنڈی (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس نے حنا جاوید قتل کیس کی تفتیش 3ماہ میں مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دیا ہے جبکہ مقتولہ کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کیخلاف اہم شواہد سامنے نہ آنے پر انہیں خانہ نمبر 2 میں رکھا ہے ، تفتیش پر حنا جاوید کے لواحقین عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔20 اگست کو راولپنڈی میں حنا جاوید کو ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ راولپنڈی کے نو تعینات سی پی او سردار غیاث گل نے صحافیوں کوبتایا تھانہ سول لائنز پولیس نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر لی اور چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ اور حنا جاوید کی لاش سے حاصل کیے گئے 17 نمونوں کا ڈی این اے گھریلو ملازم ذیشان سے میچ ہوا۔ حنا جاوید کے سسر علی اصغر اور شوہر فیصل اصغر کے خلاف اہم شواہد سامنے نہیں آئے تاہم پولیس نے دونوں کو بے گناہ قرار نہیں دیا۔ ان کے کردار کا حتمی فیصلہ عدالت کرے گی، ذیشان کے موبائل فون سے ملنے والی حنا جاوید کی تصاویر بھی چالان کا حصہ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تمام ملزمان کی ڈی این اے رپورٹس، ان کے موبائل فونز کا کال ریکارڈ اور فرانزک رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...