آزاد کشمیر کے شہریوں کا 100 روزہ ترقیاتی پلان کا خیرمقدم

آزاد کشمیر کے شہریوں کا 100 روزہ ترقیاتی پلان کا خیرمقدم

ترقیاتی پلان میں شامل منصو بوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جا ئے گی اعلان کردہ منصوبوں پر شفاف، بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، عوام کا مطالبہ

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر حکومت کے 100 روزہ ترقیاتی پلان کا شہریوں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم کیا گیا ہے ۔ 100 روزہ پلان کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کو عوام نے انتہائی مفید، خوش آئند اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم اقدام قرار دیا اور کہا کہ 100 روزہ ترقیاتی پلان میں شامل بڑے منصوبوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور آزاد کشمیر میں خوشحالی اور استحکام کی نئی راہیں کھلیں گی جبکہ خطے کی ترقی اور تحفظ سے پاکستان کی مجموعی ترقی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبوں پر موثر ، شفاف اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ان کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...