میاں داؤد کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
لاہور(کورٹ رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان نے قانون دان میاں داؤدکو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جس میں عوامی سطح پر معافی مانگنے یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھے میاں داؤد کی تضحیک آمیز گفتگو کا 14 نومبر کو علم ہوا، میرا تنازع احسن بھون ایڈووکیٹ کی وکالت کی ڈگری بارے مختلف فورمز پر زیر التوا تھا تاہم میاں داؤد نے تیسرے فریق کی حیثیت سے احسن بھون کی جگہ میرے الزامات کا جواب دیا اور3 مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز کے ذریعے میرے بارے ہتک آمیز گفتگو کرکے میری تضحیک کی۔ میاں داؤد نے اپنی ویڈیوز میں مجھے زنا بالرضا کا ملزم قرار دے کر تضحیک کا نشانہ بنایا جبکہ گھر داماد نما نوکر کہہ کر بھی ہتک کی،میری شادی کی ساکھ پر سوالات اٹھا ئے ، وہ الزامات اور گفتگو پر عوامی سطح پر معافی مانگیں یا 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments