تھریٹ ہے تو فضل الرحمن کو سکیورٹی دیں
چار سدہ(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر تھریٹ ہے تو مولانا فضل الرحمان کو لازمی سکیورٹی دینی چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک پارٹی کے لیڈر ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی لیڈر کی سکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے ، گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف لڑنی والی ہوتی تو یہ صورت حال نہ ہوتی، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ نہیں سمجھا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے کسی شہید کے جنازے پر نہیں گئے ، ہم سکیورٹی فورسز، پولیس اور ایف سی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments