اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ
راولپنڈی (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عارف اڈیالہ جیل پہنچے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف نے جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر، آنکھوں کا چیک اپ اور مکمل طبی معائنہ کیا۔ جیل ہسپتال کے طبی عملے نے معاونت کی۔ دونوں کا تقریباً ایک گھنٹے تک الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ سیل میں منتقل کردیا گیا۔پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے ، وہ جیل میں گیٹ نمبر پانچ سے داخل ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments