جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی کھلی کچہری ، گرینڈ جرگہ

جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی کھلی کچہری ، گرینڈ جرگہ

سرویکئی میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال، بریگیڈ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر کی شرکت جنڈولہ جرگے میں قبائلی عمائدین کی دہشتگردی خاتمے اور امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایف سی کے زیرِ انتظام جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں عوامی مسائل کے حل، امن و استحکام کے فروغ اور قبائلی عمائدین سے روابط مضبوط بنانے کے لیے کھلی کچہری اور گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا۔سرویکئی میں ایف سی کے بریگیڈ کمانڈر اور اسسٹنٹ کمشنر کی زیرِ نگرانی کھلی کچہری منعقد ہوئی جس میں مقامی افراد کے مسائل اور علاقے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب جنڈولہ میں ایف سی کے مقامی ونگ کمانڈر نے علاقائی ترقیاتی کونسل (اے آر ڈی سی) کے رکن اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا۔

جرگے میں علاقے میں جاری سکیورٹی آپریشنز، امن و استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔جرگے کے شرکا نے جنوبی وزیرستان میں پائیدار امن کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور معمولاتِ زندگی کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایف سی کے اقدامات میں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ شرکا نے علاقے میں امن و امان اور پائیدار استحکام کے لیے سول انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...