کسٹمز ملازمین کا ڈیٹا HRISسسٹم میں اپ ڈیٹ کر نیکی ہدایت

 کسٹمز ملازمین کا ڈیٹا HRISسسٹم میں اپ ڈیٹ کر نیکی ہدایت

ای میل ایڈریس ، فون نمبر ، قومی شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازم ،ایف بی آر

 اسلام آباد (ایس ایم زمان) ایف بی آر نے کسٹمز افسروں و ملازمین کا ڈیٹا ایچ آر آئی ایس سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، متعلقہ افسران کو تمام ملازمین کی معلومات دینے اور اس کی تصدیق کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماتحت انسپکٹر کسٹمز، انٹیلی جنس افسران اور سپروائزرز کے ضروری کوائف ایچ آر آئی ایس ڈیٹا بیس میں اپ ڈیٹ کروائیں۔ ان معلومات میں ملازمین کے ای میل پتے ، موبائل فون نمبرز اور قومی شناختی کارڈ نمبرز لازمی شامل ہوں ۔ متعلقہ ملازمین کو ایچ آر آئی ایس نظام تک رسائی کے لیے متعلقہ ای میل ،نام اور پاس ورڈز فراہم کیے جا چکے ہیں، ملازمین خود نظام میں لاگ اِن ہو کر اپنی مطلوبہ معلومات اپ ڈیٹ کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...