نئے صوبوں پر اعتراض نہیں، آئینی طریقہ کارضروری ،پیپلزپارٹی
وزیرِ اعظم اپنی پوزیشن واضح کریں، پیپلز پارٹی آئین سے انحراف قبول نہیں کریگی رانا ثنا اللہ دھمکیوں کے بجائے آئینی فورمز سے رجوع کریں،جنرل سیکرٹری پی پی پی
اسلام آباد (این این آئی)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں پر اعتراض نہیں، آئینی طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اپنی پوزیشن واضح کریں، پیپلز پارٹی آئین سے انحراف قبول نہیں کریگی، وزیرِ اعظم کابینہ کو اعتماد میں لے کر نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمان میں لائیں، وزیرِ اعظم بتائیں آئینی راستہ اختیار کرنا ہے یا ماورائے آئین راستہ؟ وزرا کے متضاد بیانات حکومتی پالیسی میں ابہام پیدا کر رہے ہیں ، رانا ثنا اللہ دھمکیوں کے بجائے آئینی فورمز سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل نہ ملنے کا تاثر نہیں ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments