فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سنٹر کے ہال آف فیم میں شامل

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا  کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سنٹر  کے ہال آف فیم میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سنٹر کے ہال آف فیم کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس سٹڈیز سنٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دے دی۔ وزیراعظم نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہال آف فیم میں شامل ہونا پاکستان اور ملائیشیا کی دیرینہ دوستی کا عکاس ہے ۔ معرکہ حق میں فیلڈ مارشل کی قائدانہ صلاحیتیں اور دفاعِ وطن کے لیے غیرمتزلزل عزم قابلِ تحسین ہے ، امن کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا مقام بلند کرنے میں فیلڈ مارشل کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...