باٹا پور میں نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی

باٹا پور میں نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا شادی کی تقریب میدانِ جنگ بن گئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)باٹاپور کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران نوٹ نچھاور کرنے پر جھگڑا، خوشیوں بھری تقریب میدانِ جنگ بن گئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

واقعہ باٹا پور بسین گاؤں کے میرج ہال میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی جانب سے نوٹ نچھاور کرنے پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔پولیس کے مطابق متعدد بار منع کرنے کے باوجود باراتیوں کے باز نہ آنے پر معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا، لڑکی والوں نے شادی سے انکار کر دیا۔اطلاع ملتے ہی باٹاپور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دلہا سمیت دونوں فریقین کے متعدد افراد کو تھانے منتقل کر دیا۔ ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، امن و امان برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...