اسٹاک ایکسچینج :62پوائنٹس کی مندی،2ارب روپے منافع

اسٹاک ایکسچینج :62پوائنٹس کی مندی،2ارب روپے منافع

سرمایہ کارمحتاط، کے ایس ای 100انڈیکس 178,060پوائنٹس پر بند

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو ملاجلارجحان رہا،100انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا،61 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے ، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 363 ارب روپے ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدا میں تیزی سے گرا اور 177,781.82 پوائنٹس کی انٹرا ڈے کم ترین سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں خسارہ پورا کرتے ہوئے صبح کے وقت مثبت زون میں آگیا اور 178,374.47 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

تاہم کاروبار کے آخری نصف حصے میں فروخت کے دباؤ نے بیشتر اضافہ ختم کردیا جس کے نتیجے میں انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں نے ملکی سیاسی صورتحال پر محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 60.57 پوائنٹس یا 0.03 فیصد کی کمی سے 178,060.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 209 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 257 میں کمی اور35میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...