عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کا رقص ،شادی کو چارچاند لگ گئے
دبئی (شوبزڈیسک)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ دبئی میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے ، جہاں دونوں فنکاروں کی ملاقات اور رقص کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔۔۔۔
وائرل ویڈیوز میں عاطف اسلم اور ہنی سنگھ کو ایک دوسرے سے نہایت گرم جوشی سے ملتے اور شادی کی تقریبات سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ، اس موقع پر دونوں ستاروں نے مقبول پاکستانی گانوں پر رقص کر کے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔صارفین نے اس جوڑی کے ڈانس پر تبصروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اکثریت فن کو سرحدوں کی پابندی سے آزاد قرار دے کر محبت بانٹنے کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں اور دونوں فنکاروں کی تعریف کررہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments