رنوویر سنگھ نے فلم ’’پدماوت‘‘کے سین کیلئے 24 حقیقی تھپڑ کھائے
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار رنویر سنگھ اپنے کرداروں کیلئے انتھک محنت اور تیاری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور ۔۔۔
فلم ’’پدماوت‘‘میں ان کا علاؤالدین خلجی کا کردار آج بھی زیرِ بحث رہتا ہے ۔ سینئراداکار رضا مراد نے 2018 کی اس فلم کی شوٹنگ کا ایک حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایاکہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے کہنے پر انہیں رنویر سنگھ کو 24 مرتبہ اصلی تھپڑ مارنا پڑا۔سینئر اداکار رضا مراد نے تصدیق کی کہ رنویرسنگھ کو ایک سین میں مارے گئے تمام 24 تھپڑ اصلی تھے کیونکہ سنجے لیلا بھنسالی سین میں مکمل اثر اور گونج پیدا کرنے کیلئے بہترین شاٹ چاہتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments