ٹائیگر شروف پر فائرنگ کا مرکزی ملزم گرفتار،عمر 18سال سے کم
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔۔۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے تقریباً 1 ماہ بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔مہاراشٹر کے انسدادِ منظم جرائم قانون کے تحت قائم خصوصی عدالت کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کم عمر ہے ،اسے مزید کارروائی کیلئے جووینائل جسٹس بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے ۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں تفتیشی افسر نے ملزم کی تاریخِ پیدائش 30 نومبر 2008 ہونے کی تصدیق کی اوروہ ابھی 18سال کا نہیں ہوا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments