فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز نائٹروفاس کسان اسکیم ، انعامات تقسیم
کراچی (بزنس ڈیسک) فاطمہ فرٹیلائزر نے سرسبز برانڈ کے تحت سرسبز نائٹروفاس کسان انعامی اسکیم 2026 کی پہلی انعامی تقریب رحیم یار خان میں منعقد کی جہاں کسانوں کو ان کے اعتماد اور سرسبز مصنوعات کے استعمال بپربے شمار انعامات سے نوازا گیا۔
اسکیم کو کسانوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، اور پہلی قرعہ اندازی میں ہزاروں کسانوں نے حصہ لیا۔ کسانوں نے ایس ایم ایس اور سرسبز پاکستان فارمر ایپ کے ذریعے اپنی انٹری بھیجی، جس کے بعد کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے مختلف انعامات کے لیے کامیاب کسانوں کا انتخاب کیا گیا۔ تقریب میں کامیاب کسانوں،فاطمہ فرٹیلائزر کی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیم نے شرکت کی۔اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدو زئی نے کہا کہ پاکستان کی زرعی ترقی میں کسانوں کا کردار بہت اہم ہے اور سرسبز پر ان کا اعتماد ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments