سمندری خوراک کی برآمدات میں 5فیصد ویلیو ایڈیشن کی تجویز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے تجویز دی کہ سمندری خوراک کے برآمد کنندگان اپنی مجموعی برآمدات کا کم از کم 5 فیصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مشتمل رکھیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت 578 سمندری خوراک کے برآمد کنندگان میں سے صرف 3 ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات سے وابستہ ہیں۔وفاقی وزیر نے یہ تجویز سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافے کے اقدامات پر غور کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments