’’بیمار‘‘خواتین سے اظہاریکجہتی ،فریال گوہر نے سرمنڈوا لیا
لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ فریال گوہر نے کینسر، آتشزدگی اور تیزاب گردی سے متاثرہ خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے ۔۔۔
اداکارہ نے سر منڈوا کر اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس کا مقصد ان خواتین کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہے جو بیماری یا کسی حادثے کے باعث اپنے بالوں یا ظاہری حلیے میں تبدیلی کا سامنا کرتی ہیں۔چند روز قبل فریال گوہر اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے اپنی سابقہ ازدواجی زندگی میں مبینہ ذہنی اور جسمانی تشدد کے تجربات پر کھل کر بات کی تھی۔ اب انہوں نے کینسر اور جلنے یا تیزاب گردی کے باعث متاثر ہونے والی خواتین کی حمایت میں یہ قدم اٹھایا ہے ۔فریال گوہر کی تصویر کے ساتھ اپیل کی گئی ہے کہ ان ’’بیمار ‘‘خواتین کے ساتھ کھڑے ہوں اور متاثرین کی مدد کے لئے عطیات دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments