اٹلی کے ڈاکخانے میں لفافے سے 7 زندہ سانپ برآمد

 اٹلی کے ڈاکخانے میں لفافے سے 7 زندہ سانپ برآمد

نیپلز(نیٹ نیوز)اٹلی کے شہر نیپلز میں ڈاک کے ایک لفافے سے 7 زندہ سانپ برآمد ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپلز میں۔۔

 معمول کی ڈاک کی چیکنگ کے دوران انتظامیہ کو ایک عجیب وغریب لفافہ ملاجسے کھولنے کے بعد افسر دنگ رہ گئے ۔انتظامیہ نے بتایا کہ افسروں کو لفافے سے corn snake نسل کے 7 زندہ سانپ ملے ، جنہیں بغیر کسی تھرمل پروٹیکشن کے منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔انتظامیہ کے مطابق یہ سانپ زہریلے نہیں تھے لیکن لفافے میں بند ہونے کی وجہ سے ان کے جسم کا درجہ حرارت بہت کم ہوگیا تھا اوروہ ہائپوتھرمیا میں مبتلا تھے اور ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد انفیکشن ہونے کی بھی تصدیق کی ۔ان سانپوں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ذمہ داروں کو پکڑنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...