20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیلنے کا ریکارڈ

20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیلنے کا ریکارڈ

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والے دو دوستوں نے ایکواڈور کے پہاڑ چمبورازو کی چوٹی پر سطح سمندر سے 20 ہزار 593 فٹ بلندی پر شطرنج کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔

۔32 سالہ ایڈم وائننگر اور 44 سالہ جوشوا ہوسٹ نے 31 مارچ کو ایکواڈور کے صوبے بولیوار میں واقع چمبورازو پہاڑ کی چوٹی پر شطرنج کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں انہوں نے سب سے زیادہ بلندی پر بورڈ یا پارٹی گیم کھیلنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ امریکی دوستوں نے عالمی ریکارڈ 200 فٹ کے فرق سے توڑا، اس سے قبل برطانوی شہری ٹم ما اور نیل لافٹن نے 2024 میں نیپال کے پہاڑ پوتھا ہنچولی پر 20 ہزار 393 فٹ کی بلندی پر شطرنج کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔نئے عالمی ریکارڈ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں اور مزید بلند چوٹی پر بھی جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...