گاڑی کی ہلکی لرزش سفر کرنے والوں کی غنودگی کا باعث

گاڑی کی ہلکی لرزش سفر کرنے والوں کی غنودگی کا باعث

لاہور (نیٹ نیوز)طیارے ، ٹرین، بحری جہاز یا گاڑی کے سفر کے دوران متعدد افراد کو متلی اور سر چکرانے کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے جسے طبی زبان میں موشن سکنس کہا جاتا ہے ۔۔

۔مگر صرف موشن سکنس ہی گاڑی کے سفر کیساتھ منسلک معمہ نہیں بلکہ متعدد افراد کو گاڑی کے سفر کے دوران اچانک غنودگی کا سامنا ہوتا ہے حالانکہ وہ مکمل طور پر تازہ دم ہوکر سفر شروع کرتے ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران غنودگی کا احساس ہونے کا خیال ہی عجیب لگتا ہے مگر تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا ہے کہ متحرک گاڑی محض 15 منٹ کے اندر غنودگی کا احساس طاری کرنے کا باعث بن سکتی ہے ،اس کی ایک بڑی وجہ گاڑی کی وائبریشن یا لرزش ہوتی ہے ۔سفر کے دوران گاڑی کی ہلکی لرزش جسم کو پرسکون کرنے والے اعصابی نظام کو متحرک کر دیتی ہے جس سے غنودگی طاری ہوسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...