کم عمری کی شادی ،اقدامات ضروری
اسلام آباد (اے پی پی)خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، معاشرے ، والدین، اساتذہ اور سول سوسائٹی کے فعال کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ بچوں بالخصوص لڑکیوں کے بچپن، تعلیم اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات ضروری ہیں،کم عمری، قبل از وقت اور جبری شادیوں کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں خاتون اول نے کہاکہ کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مضبوط بنانے ، عوامی آگاہی پیدا کرنے اور تعلیم و بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں درکار ہیں، بچپن کا تحفظ ایک ایسی ذمہ داری ہے جو ہم ہر بچے کے حق میں ادا کرنے کے پابند ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments