بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ، اظہار یکجہتی

بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمن  سے رابطہ ، اظہار یکجہتی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

بلاول نے مولانا فضل الرحمن سے ان کی خیریت دریافت کی، پی پی پی چیئرمین کو فضل الرحمن نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کرنے کے معاملے سے آگاہ کیا۔سربراہ جے یوآئی نے کہا کہ میرے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا، خواتین کو گھر سے باہر نکال کر ہراساں کیا گیا، پی پی پی چیئرمین نے مولانا فضل الرحمان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔بلاول نے کہا کہ آپ کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...