ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2ملزم گرفتار

ہنی ٹریپ سے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 2ملزم گرفتار

ملزموں میں ایک وکیل ظاہر کرتا، دیگر ارکان شعبہ صحافت سے تعلق بتاتے کرایہ پراپارٹمنٹ لیا، کمرے میں گیا تولڑکیوں نے نازیباویڈیوز بنائیں:مدعی

لاہور (کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے اور بلیک میل کرنے والے بڑے گروہ کا انکشاف ، ساہیوال سے لاہور تک پھیلے مبینہ بلیک میلنگ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سندر پولیس نے دو ملزموں امتیاز علی اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں میں ایک خود کو وکیل ظاہر کرتا تھا جبکہ گروہ کے دیگر ارکان صحافت جیسے معتبر پیشے کا نام بھی استعمال کرتے تھے ۔ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ نے کرائے پر اپارٹمنٹ لینے کے لیے 6 ہزار روپے میں ڈیل کی، تاہم یہ معاملہ اسے 30 ہزار روپے میں پڑ گیا۔ شہری کے مطابق کمرے میں داخل ہوتے ہی 6 لڑکیوں اور 5 کارندوں نے اسے گھیرے میں لے کر دبوچ لیا اور اس کی نازیبا ویڈیوز بنا لیں۔ بعدازاں ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ایک لاکھ روپے کی رقم طلب کی گئی جبکہ ملزمان شہری سے نقدی اور قیمتی موبائل فون بھی لے کر فرار ہوگئے ،متاثرہ شہری کی 15 پر کال پر سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امتیاز علی اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ امتیاز علی خود کو وکیل ظاہر کرتا تھا۔ ابتدائی انکشافات کے مطابق مبینہ ہنی ٹریپ گینگ ساہیوال کے رہائشی امتیاز علی کی سرپرستی میں سرگرم تھا اور شہریوں کا قیمتی ڈیٹا حاصل کرکے انہیں ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کیا جاتا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...