چوہنگ :نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،نوجوان قتل
فائرنگ سے افضل شدید زخمی، ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا،لاش ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان افضل جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 20 سالہ افضل کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، افضل کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے ، انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments