سپلائی میں بہتری ، ایل پی جی کی قیمت میں 50 سے 80 روپے فی کلو تک کمی
لاہور(آئی این پی)ایل پی جی کی ملک بھر میں سپلائی بہتر ہونے کے بعد قیمت میں 50 سے 80 روپے فی کلوگرام تک کمی ہوگئی۔
مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے سے کم ہوکر 480 سے 500 روپے فی کلوگرام تک آگئی ، تاہم یہ قیمت اب بھی سرکاری نرخ سے 150 سے 200 روپے زیادہ ہے ۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے اور تفتان بارڈر پر رکے ہوئے سینکڑوں ایل پی جی بازرز کی کلیئرنس کے بعد لاہور سمیت ملک بھر میں سپلائی بہتر ہوئی ہے جبکہ مزید سینکڑوں بازرز بھی کلیئر ہوکر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments