زیرسمندر کیبل میں خرابی دور ، انٹرنیٹ سروسز بحال
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے SEA-ME-WE 5 (ایس ایم ڈبلیو فائیو) بین الاقوامی زیرِ سمندر کیبل سسٹم میں خرابی دور ہونے اور اس کی بحالی کی تصدیق کردی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں۔کیبل کی بحالی ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) اور بین الاقوامی ایس ایم ڈبلیو فائیو کنسورشیم کے درمیان فوری رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے اور رابطے بحال کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کیا۔ اس دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک منتقل کرنے سے انٹرنیٹ سروسز کا تسلسل برقرار رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments