اسٹیبلشمنٹ نے ابھی نئے صوبوں کا اشارہ نہیں د یا : نجم سیٹھی
نقوی نے زرداری کی دعوت کی ، سپیکر ملک احمد کو بھی بلالیا :تجزیہ کار اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی :پروگرام آج کی بات سیٹھی کیساتھ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زرداری صاحب کی دعوت کی تھی، اس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد کو بھی بلالیا،جانے سے سپیکر زیادہ متنازع نہیں ہونگے ،سپیکر آزاد حیثیت کے مالک ہیں۔ پروگرام ''آج کی بات سیٹھی کے ساتھ''میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ سپیکر صاحب اگر محسن نقوی کے گھر گئے ہیں، اس کا کچھ مقصد نہیں ،انہوں نے صدر اورمحسن نقوی کو بھی مل لیا تو اس میں کوئی سازش نہیں ،اس ملاقات میں بھی سپیکر صاحب اپنی آزاد حیثیت ظاہر کررہے تھے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی اپنی جماعت اور نواز شریف کاوفادار ہے ، اس نے کہیں نہیں جانا ،یہی اپنی جاب کرنی ہے ،مریم نواز کو چاہئے ان کی عزت کریں۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ابھی کسی قسم کا اشارہ نہیں آ یا، یہ بننے ہیں یا نہیں ، کتنے اورکب بننے ہیں ، کسی ایشو کے اوپراسٹیبلشمنٹ کے کسی آفیشل ترجمان نے بات نہیں کی،اسمبلیاں تحلیل نہیں ہونگی ۔
انہوں نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پراسٹیبلشمنٹ کی طرف ابھی کسی قسم کا فیصلہ نہیں ہوا،اس سے معلوم ہوا اگلے سال جنوری ، فروری اورمارچ میں کچھ نہیں ہوگا، سینیٹ الیکشن حسب معمول ہوجائیں گے ،اس کے بعد آہستہ آہستہ کچھ چیزیں سامنے آئیں گی۔نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ابھی اسٹیبلشمنٹ صرف عوامی رائے تیار کرر ہی اور دیکھ رہے کہ کونسا راستہ اختیار کرنا پڑے گا،اب دو ہی راستے ہیں، ایک پارلیمنٹ اوردوسرا ریفرنڈم ،ریفرنڈم کروا کے واپس پارلیمنٹ نہیں آنا، آئینی عدالت جانا ہے وہاں سے نوٹیفکیشن آ جائے گا کی کر لو گے تسی ،نوٹیفکیشن کے بعد حکومت ختم کر دی جائے گی اس کے بعد نگران حکومتیں آئیں گی، جو ڈیڑھ سال چلیں گی اس پر کام ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments