انٹر سکول و کالج گیمز:نیٹ بال سکول گرلز میں ایل جی ایس کی فتح

انٹر سکول و کالج گیمز:نیٹ بال سکول گرلز میں ایل جی ایس کی فتح

لان ٹینس میں ایچی سن نے بیکن ہاؤس کو ہرایا،افتتاحی تقریب میں ایروبکس کا شاندار مظاہرہ

پانچویں انٹر سکول و کالج گیمز کا رنگارنگ افتتاح پاکستان اولمپک کے صدر عارف حسن اور شاہد علی نے کیا۔ گیمز پانچ روز تک جاری رہینگی ۔ جس میں لاہور بھر کے 300سکول و کالجز کے تین ہزار طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ گیمز کے پہلے روز نیٹ بال سکول گرلز ایونٹ میں ایل جی ایس شاہ جمال نے سٹی سکول جوہر ٹاؤن کو 8-0 سے ، بیکن ہاؤس لبرٹی کیمپس نے اے پی ایس اعظم گیریژن کو 4-8 گولز سے ، ایل جی ایس ماڈل ٹاؤن نے ادبستان صوفیہ نے 2-9 سے ہرایا، کالج ایونٹ میں ایل جی ایس نے اے پی ایس اعظم گیریژن کو 15-3 گولز سے ، لاہور یونیورسٹی نے گورنمنٹ اسلامیہ کالج کینٹ کو 13-2 گول سے ہرایا۔ لان ٹینس ایونٹ میں ایچی سن کالج نے بیکن ہاؤس کو 2-0 سے ،ایل جی ایس فیز فائیو ڈی ایچ اے نے ایف سی کالج کو 2-0 سے شکست دی۔افتتاحی تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ایروبکس اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سیکرڈ ہارٹ سکول کے بچوں نے امبریلہ ڈانس، پاک ترکش سکول نے ایروبکس اور ٹرکش ڈانس جبکہ دی ٹرسٹ سکول نے جمناسٹک کا مظاہرہ پیش کیا۔دانش سکول اور آنرسکول کے بچوں نے مستی کے دن پر پرفارم کیا۔ جونیئر گیریژن اکیڈمی نے صوفیانہ کلام پیش کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں