فٹ بال ہیروز کی دنیا

فٹ بال ہیروز کی دنیا

7 اکتوبر 1962کو کراچی میں پیدا ہونے والے سعید آغا نے ایس ایم آرٹس کالج سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اورصرف 16سال کی عمر میں کھڈہ فشر مین لیاری سے اپنے فٹبال کیرئیر کا آغاز کیا۔ اپنی باڈی ڈاجنگ اور زوردار شوٹنگ کے ذریعے گیند جال میں داخل کرنے کی خداداد صلاحیتوں کی بدولت طویل قامت اور مضبوط جسم کے مالک سعید آغا کا شمار جلد ہی کراچی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہونے لگا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (امتیاز نارنجا) جوہر شناس استاد غلام حیدر نے سعید آغا کو سندھ گورنمنٹ پریس میں کھیلنے کی دعوت دی اور یہیں سے سعید آغا کے فٹبال کیرئیر کو ایک نئی زندگی ملی۔ فٹبال لی جنڈ علی نواز اور غلام سرور سینئرکو اپنا آئیڈیل کھلاڑی ماننے والے سعید آغا نے سندھ گورنمنٹ پریس کیلئے اندرون ملک کئی آل پاکستان ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی دلانے میں ان کے کئے ہوئے گولز نے اہم کردار ادا کیا۔ جس کے لیے سعید آغا سندھ گورنمنٹ پریس کے رسول بخش جانی، استاد غلام حیدر اور کوچ استاد عبدالستار جبل کے مشکور ہیں۔ بعد ازاں سعید آغا سندھ گورنمنٹ پریس سے کے ای ایس سی منتقل ہوگئے اور اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کرادار ادا کیا۔ سعید آغا بام عروج پر ہونے کے باوجود بدقسمتی سے چین جانے والی کراچی کی ٹیم کا حصہ نہیں بنائے گئے، تاہم 1985میں دوسرے سیف گیمز ڈھاکہ کیلئے ان کو منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 24 دسمبر 1985 کو نیپال کیخلاف 2-2کے مقابلے میںایک گول اور پھر دو روز بعد مالدیپ کے خلاف 3-3 کی فتح میں دو گول اسکور کئے۔ 1986 میں تہران میں منعقدہ ڈان ٹورنامنٹ میں بھی سعید آغا کو منتخب کیا گیا جہاں مفتی محمود کی قیادت میں پاکستان نے پولینڈ، شام اور ایران جیسی ٹیموں کا سامنا کیا۔ اسی سال اسلام آباد میں چوتھا قائداعظم ٹورنامنٹ اورکراچی میں پریذیڈنٹ گولڈ کپ کھیلا۔ پاکستان کی قومی ٹیم پریذیڈنٹ گولڈ کپ میں پریذیڈنٹ الیون سے 1-0سے ہار رہی تھی اور آخری منٹ میں آغا سعید نے مقابلہ 1-1سے برابر کیا۔ سعید آغا ان دنوں اپنے فٹبال کلب شاہ فیصل ناظم آباد کے ساتھ مقامی فٹبال ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آتے ہیں۔آغا قاسم کے فرزند سعید آغا اپنے دو بیٹوں آغا شان علی اور آغا اسد علی اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ پُرسکون زندگی گذار رہے ہیں۔ شاہ فیصل کلب کے محمد عامر سے انہیں بہت زیادہ توقعات ہیں کہ وہ جلد قومی سطح پر ابھرے گا۔ سعید آغا کو ان کی شاندار کارکردگی پر عبدالمجید خان میموریل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں