حیاتیاتی تنوع کی بحالی ،ای ایف یو لائف کاگرین کمٹمنٹ کا آغاز

حیاتیاتی تنوع کی بحالی ،ای ایف یو لائف کاگرین کمٹمنٹ کا آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)ای ایف یو لائف اشورنس لمیٹڈنے کمپنی سطح پر گرین کمٹمنٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔

اس اقدام کے تحت کسی بھی ڈسٹری بیوشن چینل کے ذریعے فروخت ہونے والی ہر انفرادی لائف انشورنس پالیسی پاکستان میں شجرکاری اور حیاتیاتی تنوع کی بحالی کے منصوبوں کی معاونت کرے گی۔اس اقدام ِ عمل کے تحت ای ایف یو لائف کی تمام انفرادی لائف پالیسیز کو گرین کمٹمنٹ کے ساتھ تصدیق اور مہر بند کیا جائے گا، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ ذمہ دار کاروباری طرزِ عمل کو روزمرہ آپریشنز اور کسٹمر روابط کا حصہ بنانا چاہیے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹرعلی احمد نے کہا کہ موسمیاتی اقدامات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے تسلسل اور وسیع پیمانے پر نفاذ درکار ہیں۔ ہر انفرادی لائف پالیسی کو ماحولیاتی بحالی سے منسلک کر کے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ پائیداری کوئی وقتی یا اختیاری عمل نہیں۔یہ اقدام ای ایف یو لائف کی جاری ماحولیاتی کاوشوں کا تسلسل ہے ، ان ہی کاوشوں کی وجہ سے ای ایف یو لائف کو ملکی پہلی انشورنس کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جسے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے ایج گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں