یلنج کپ :ایچ ای سی نے ڈی ایف اے بہاولپور کوہرادیا
اسٹرائیکر عمیر علی کی شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت ایچ ای سی نے قومی فٹ بال چیلنج کپ میں ڈی ایف اے بھاولپور کو 6-1 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) دوسرے میچ میں اشرف شوگر ملز نے پاک افغان کو شکست دیدی۔ پاک افغان کی ٹیم نے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن کے آر ایل کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا لیکن اشرف شوگر ملز اس کے کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور 4-1سے شکست کھا گئے۔ شکست کے باوجود پاک افغان کی ٹیم کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل شام سات بجے پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل پونے دس بجے نیشنل انڈر 18 اور کے ای ایس سی کے درمیان ہوگا۔