سپر کپ میں بھرت کمار کرکٹ اکیڈمی نے کھاتہ کھول لیا

سپر کپ میں بھرت کمار کرکٹ اکیڈمی نے کھاتہ کھول لیا

ا فتخاراکیڈمی کو5وکٹوں سے شکست، توصیف خان31رنز کیساتھ نمایاں رہے

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)بھرت کمار کرکٹ اکیڈمی نے افتخارکرکٹ اکیڈمی کو5وکٹوں سے شکست دے کر اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقد ہ پہلے لیاقت آباد رمضان سپرکپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔گزشتہ روز اسٹوڈنٹ کرکٹ گراؤنڈ لیاقت آباد بی ون ایریا میں ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں افتخار کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں پر115رنزبنائے۔ باسط 19، افتخار احمد 17اورباقر14رنز بناکر نمایاں رہے۔شہبازرحیم نے تین، افتخارکیانی دواورشاہ علی ظفرنے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بھرت کمار اکیڈمی نے ہدف باآسانی 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ توصیف خان31، فریدشاہ27اور عبداﷲ خان23رنز بناکر نمایاں رہے۔فہیم خان نے دو، افتخار احمد اور باسط نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں عمیر ایوب، یوسف مرزا نے امپائرنگ اور محمد فیضان مرتضیٰ نے اسکورر کے فرائض انجام دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں