سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے کے عہدیداران کا انتخاب

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے کے عہدیداران کا انتخاب

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز کسٹمز اسپورٹس پریوینٹو سروسز کلب اینڈ اسپورٹس

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام عہدیداران کا انتخاب متفقہ طو پر عمل میں آیا۔ عظمت پاشا صدر، کامل حسن چیئرمین، زبیراحمد وائس چیئرمین، نصرت حسین جنرل سیکریٹری، محمد ندیم خازن، اکبر قائم خانی سینئر کا بحیثیت نائب صدر آئندہ چار سالہ مدت کیلئے چناؤ کیا گیا۔ نائب صدور کیلئے عنایات علی (سکھر)، عقیل احمد (حیدرآباد)، انورفاروقی، عاشق علی اور انیق الرحمٰن (کراچی) شامل ہیں۔ ایسوسی ایٹ سیکریٹریز میں فرح ریاض، احمد علی جعفری، طارق خان، نسیم فاطمہ (کراچی) اور شفقت (لاڑکانہ)، مجلس عاملہ میں احمد عبدالعزیز، سعید احمد صدیقی، فہمیدہ ضمیر، عطیہ اسلم، عابدہ اکبر، سید آل حسن، ملک سلطان (کراچی)، راؤ لقمان اور رئیس شاہین (میرپورخاص)، غضنفر بخاری (نوابشاہ) اور مصباح محمود (حیدرآباد) کا چناؤ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں