سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے2014 کیلنڈر جاری کردیا

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے2014 کیلنڈر جاری کردیا

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے رواں سال اپنے تحت ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کاکیلنڈر جاری کردیا ہے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے رواں سال اپنے تحت ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کاکیلنڈر جاری کردیا ہے جس کے مطابق رواں سال کل 14 مختلف کھیلوں کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سید نصرت حسین نے ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں ممبران سے منظوری کے بعد کیا۔ ایسوسی ایشن کا اجلاس کسٹمز پریوینٹو اسپورٹس کلب میں واقع ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں صدر عظمت پاشا، چیئرمین کامل حسن، سیکریٹری نصرت حسین، عامر صدیقی، طارق خان، محمد ندیم، جاوید اقبال بیگ، شفقت حسین مکانی، غفران احمد، حسن عسکری، فرح ریاض، غزالہ یاسمین، فہمیدہ ضمیر، ریحان اکرم و دیگر نے بھی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں