سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت فزیکل ایجوکیشن ورکشاپ
سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک روزہ فزیکل ایجوکیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اسکولوں کے اسپورٹس ٹیچرز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حصہ لیا۔ ایک روزہ ورکشاپ میں سندھ جونیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نصرت حسین،
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)جاوید اقبال بیگ اور خازن محمد ندیم نے کھیلوں کی بنیادی تکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کی، ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کا تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ اختتامی تقریب میں سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامل حسن، سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سابق صدر گل فرازاحمد خان، شا ہ میر بیابانی، نسیم فاطمہ، عطیہ اسلم، چیف کوآرڈی نیٹر خالد ضیاء اور دیگر بھی موجود تھے۔