سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کا حیدرآباد میں تعزیتی اجلاس
سندھ فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کا ایک تعزیتی اجلاس صدر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ٹنڈو محمد خان عقیل احمد
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) کی صدارت میں منعقد ہوا ،اجلاس میں زینب ارباب ،ریحانہ بھٹی ،سیدہ نسیمہ شاہ،مصباح محمود ، احمد نواز، حسین امام قادری،یاسین شیخ، ایس ایم سلیم ،عامر کفایت و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جناح کالج کراچی کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن سید محمدوسیم رضوی کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیااور دعا کی گئی اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔