سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت تعزیتی اجلاس

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن  کے تحت تعزیتی اجلاس

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامل حسن نے کہا ہے کہ سابق ڈائریکٹر اسپورٹس مشتاق احمد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے

وہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ کامل حسن گزشتہ روز کسٹمزپریوینٹو کلب اینڈ اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مشتاق احمد کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نصرت حسین، احمد عبدالعزیز، خازن محمد ندیم اور جاوید اقبال بیگ نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں فہمیدہ ضمیر، محمد فیضان سمیت بڑی تعداد میں کھیلوں کی شخصیات نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں