سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری

 سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی  ایشن کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاش

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ا اور وائس چیئرمین انتصار حیدر کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پہلی مرتبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اجلاس میں رواں سال میں ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والے مختلف کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری بھی لی گئی۔ ان ایونٹس کیلئے 12لاکھ روپے کے اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حمیرا صدیقی اور بتول کاظم کو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل میں شامل کرلیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نصرت حسین نے کہا کہ سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کا ایک ہی مقصد ہے وہ یہ کہ بنیادی سطح سے ہونہاروں اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرے۔ 2014ء کے کیلنڈر میں شامل کھیلوں کے علاوہ بھی کچھ نئے کھیلوں کو2015ء کے کیلنڈر میں شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں