سندھ جونیئر اسپورٹس کا فزیکل ایجوکیشن کورس آئندہ ہفتے ہوگا
سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام29اور30جولائی کو فزیکل
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایجوکیشن ریفریشر کورس کسٹمز پریوینٹو اسپورٹس کمپلیکس پر ہوگا ۔دوروزہ کورس صبح نوبجے شروع ہوگا جس میں100سے زائد خواتین اور مرد کوچز شریک ہوں گے ۔کورس میں ڈاکٹر واصف ،،شاہد مسعوداور سابق ہاکی پلیئر عدنان اشر ف لیکچرز دیں گے ۔ محمد ندیم کوآرڈی نیٹر جبکہ کاشف فاروقی اور فہمیدہ ضمیر کورس کے ممبران ہوں گے ۔