تین روزہ باسکٹ بال ریفریز کلینک اینڈ کوچنگ کورس کا اختتام

 تین روزہ باسکٹ بال ریفریز  کلینک اینڈ کوچنگ کورس کا اختتام

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت تین روزہ ریفریز کلینک .....

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تحت تین روزہ ریفریز کلینک اینڈ کوچنگ کورس ختم ہوگیا۔ محکمہ کھیل سندھ کے کنسلٹنٹ عبدالرازق حسین ربانی نے شرکاء میں اسناد اورمہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں، کورس کے اختتامی روز تمام76 شرکاء کا تحریری امتحان بھی لیا گیا جس میں تمام نے کامیابی حاصل کی۔ آخری روز پروفیسر محمد عاصم، کرنل نسیم بٹ، کریم مغل اور امتیازالحسن نے لیکچر دیئے ۔مشیر ربانی نے مستقبل میں محکمہ کھیل کی جانب سے سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کورس کوآرڈینیٹر عظیم الشان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کورس کی کامیابی ان کی اور بتول کاظم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں