رسہ کشی کا دو روزہ ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا

رسہ کشی کا دو روزہ ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا

ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن ،ڈویژن،سندھ کے عہدیدار اور متعلقہ افراد شرکت کے مجاز ہونگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سندھ رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا جس میں ایسو سی ایشن سے منسلک افراد شرکت کریں گے ۔اس سلسلے میں سندھ رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر دو روزہ ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس 26اور27اپریل کو شام چار بجے ہوگا ۔کورس میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن، ڈویژن، سندھ کے عہدیدار اور متعلقہ افراد شرکت کے مجاز ہوں گے ۔ فزیکل ٹریننگ کالج کے سابق پروفیسر شاہد مسعود،پرنسپل ضمیر جعفری اور سابق نیشنل کوچ کمانڈر محفوظ لیکچر دیں گے۔ واضح رہے کہ30اپریل سے شیڈول انٹر اسکولز ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے سلسلے میں دو روزہ ٹیکنیکل اینڈ کوچنگ کورس کا انعقاد کرایا جا رہا ہے تاکہ گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو سمجھنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں