پی وی ساندھو نے ملازمت کا انتخاب کر لیا
بھارتی بیڈ منٹن پلیئر پی وی ساندھو نے تلنگا کے بجائے آندھرا پردیش میں حکومتی ملازمت کی پیشکش قبول کرلی جہاں سے ان کے والدین...
وجے واڑہ(اسپورٹس ڈیسک) بھارتی بیڈ منٹن پلیئر پی وی ساندھو نے تلنگا کے بجائے آندھرا پردیش میں حکومتی ملازمت کی پیشکش قبول کرلی جہاں سے ان کے والدین کا تعلق ہے۔ ان کی بطور ڈپٹی کلکٹر تقرری کی جائے گی۔ ریو اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے پر ریاستی وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے انہیں گروپ ون افسر کی ملازمت دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں دوہزار تیرہ میں پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ میں بھی ڈپٹی منیجر اسپورٹس کی ملازمت ملی تاہم انہوں نے اس پیشکش کا جواب نہیں دیا تھا۔