سینئر کرکٹر محمد حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا
سینئر قومی کرکٹر محمد حفیظ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ معمہ بن گیا جن میں مبینہ طور پر وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں
لاہور (سپورٹس رپورٹر)ذرائع کے مطابق ٹیلی کانفرنس کے دوران ’’پروفیسر‘‘متواتر کھانستے رہے اور استفسار پر انہوں نے اسے معمول کی کھانسی قرار دیا تاہم پی سی بی سے منسلک لیب میں محمد حفیظ کا پہلا سیمپل دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو اس کا نتیجہ بھی مثبت آیا ہے جو لیبارٹری انتظامیہ نے اپنی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے کیا تھا۔پہلے راؤنڈ کی ٹیسٹنگ میں مثبت نتیجے کے بعد محمد حفیظ نے اپنے طور پر ٹیسٹ کرانے پر منفی رپورٹ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی جس پر انہیں پی سی بی سے معذرت بھی کرنی پڑی کیونکہ ان کے اس عمل سے پاکستان میں ٹیسٹنگ کے عمل پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔پی سی بی سے منسلک لیب نے بورڈ کو پہلے سیمپل کی دوسری رپورٹ سے بھی مطلع کردیا ہے جو پازیٹو آئی ہے ۔