بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
پی سی بی نے مختصر فارمیٹ کے پاکستانی کپتان بابراعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) ان کی تقرری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو ہزار بیس تک کی گئی تھی جسے کوویڈ19کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جوآئندہ برس کھیلاجائے گا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب بابر اعظم آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک فرائض نبھائیں گے جن کی باضابطہ تقرری کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ وہ پاکستان آنے والی زمبابوین ٹیم کیخلاف پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔