قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون،سنٹرل کو 207 رنز کی سبقت

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون،سنٹرل کو 207 رنز کی سبقت

ناردرن نے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں پر 112 رنز بنالیے سدرن پنجاب کو دوسری اننگز میں سندھ کیخلاف 126 رنز کی سبقت حاصل

کراچی (سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کا دوسرا روز مکمل ہو گیا ہے ۔ کے سی سی اے سٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سنٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز میں خیبرپختونخوا کے خلاف 207 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے جبکہ اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 138 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹی ایم سی گراؤنڈ کراچی میں جاری میچ میں ناردرن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 94 رنز کے خسارے کا شکار ہے ۔ ناردرن کی ٹیم نے میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل ناردرن کے 169 رنز کے جواب میں بلوچستان نے مقررہ 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ۔ سٹیٹ بینک سٹیڈیم کراچی میں جاری میچ میں سدرن پنجاب کو دوسری اننگز میں سندھ کے خلاف 126 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جبکہ اس کی ابھی 3 وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے 129 رنز کے جواب سندھ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں