حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے ۔حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ اللہ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید۔کرکٹر نے لکھا کہ اللہ اس ننھی پری کے ہر خواب پورے کرے ، براہِ کرم ہماری فیملی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ فاسٹ باؤلر کے گاؤں میں دوستوں نے مٹھائی تقسیم کی۔قومی کھلاڑی کی والدہ کنیز بی بی اور والد عبدالعزیز نے بتایا کے ہماری زندگی کا خوشیوں بھر ا دن ہے ۔