پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز انتظامیہ کی ملاقات

پی سی بی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز انتظامیہ کی ملاقات

گزشہ مہینوں ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ ،آئندہ اہداف بھی مقرر کئے گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور فرسٹ بورڈ رآف کرکٹ ایسوسی ایشنز کی انتظامیہ کے درمیان نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہورمیں اہم ملاقات ہوئی۔اس ملاقات میں گزشہ مہینوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اس کے ساتھ آئندہ سیزن کے اہداف بھی مقرر کئے گئے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی کاوشوں کو سراہا اورپی سی بی نے اس موقع پر اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس طویل میٹنگ میں مکمل مشاورت کے ساتھ کے ساتھ فیصلے ہوئے جس میں باصلاحیت افراد کی نشاندہی اور خاص طور پر بہترین کوچنگ سٹاف مقرر کرنا شامل ہے ۔ میٹنگ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی ڈویلپمنٹ پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا اس طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی حکام کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے اور یہ ملاقات اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کے لیے مدد گار ثابت ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں