ٹی ٹونٹی ،بیٹنگ رینکنگ، رضوان چوتھی پوزیشن پر قابض
بابراعظم کا سرفہرست درجہ برقرار،شاہین آفریدی کا باؤلنگ میں 11واں نمبر
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ ترقی کی بدولت چوتھی پوزیشن پر قابض ہو گئے ۔بابر اعظم،ڈیوڈ مالان اور ایڈن مارکرم سمیت ابتدائی تینوں پوزیشنوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ۔باؤلنگ کے شعبے میں ابتدائی 3 پوزیشنوں پر سری لنکا کے وانندو ہسارنگا،جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا بدستور براجمان ہیں تاہم انگلینڈ کے کرس جورڈن ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جس کے سبب شاہین آفریدی کو 11ویں اور شاداب خان کو 14ویں نمبر پر کھسکنا پڑا ۔